Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزکسی نے نہیں روکا، طے تھا اکثریت نہیں ملی تو وزیراعظم نہیں بنوں گا، نوازشریف

کسی نے نہیں روکا، طے تھا اکثریت نہیں ملی تو وزیراعظم نہیں بنوں گا، نوازشریف

لاہور(آئی پی ایس )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ یہ ہرگز سچ نہیں ہے کہ انہیں وزیراعظم بننے سے روکا گیا، طے کرلیا تھا کہ اکثریت نہیں ملی تو وہ وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوگے، اس میں کوئی راز نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے سیاسی کشیدگی کا ذمے دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جمہوریت کو سمجھا اور نہ اسکی بہتری کے لیے کچھ کیا، 3 بار کے سابق وزیر اعظم کاخیال ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے پاکستان روانگی سے قبل جمعے کو لندن کے علاقے پارک لین میں واقع فور سیزن ہوٹل میں چائے کی نشست پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے برعکس محتاط رویہ اپنایا۔ انہوں نے کہاکہ میں ایسا کچھ نہیں کہنا چاہتا جو مشکلات یا عدم استحکام کا باعث بنے، یہ آخری چیز ہے جو میں ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں۔

نواز شریف نے معاملے کی پیچیدہ نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت تعلقات کا موضوع منفرد ہے، کوئی بھی ایماندارانہ جواب کسی بھی ایک فریق کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ مجھے بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جارحانہ بیانات سے گریز کرنا ہوگا، خطے کا سینئر ترین سیاستدان ہونے کے ناطے میں کوئی غلط فہمی نہیں چاہتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔