Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزنہ بارش، نہ خراب روشنی، بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ اچانک روکنا کیوں پڑا؟

نہ بارش، نہ خراب روشنی، بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ اچانک روکنا کیوں پڑا؟

کیپ ٹائون (سب نیوز )بھارت نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 11 رنز سے شکست کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے 6 وکٹ پر 219 رنز بنائے ، تلک ورما نے 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ابھیشیک شرما نے 25 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں جب جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کرنے آئی تو پہلے اوور کے بعد ہی میچ کو اچانک روکنا پڑا اور تمام کھلاڑی گرانڈ سے باہر چلے گئے۔میچ کو بارش، خراب روشی یا کسی تکنیکی مسائل کی وجہ سے نہیں روکا گیا بلکہ جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں اڑتے کیڑوں نے میدان میں انٹری ماری اور کھیل روکنا پڑا۔

اڑتے کیڑے اتنی بڑی تعداد میں تھے کہ کھلاڑیوں کو اپنی شرٹس سے اپنا منہ چھپانا پڑا۔ یہ صورتحال دیکھ کر امپائرز نے کھیل کو کچھ دیر روکنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق تقریبا آدھا گھنٹہ میچ روکا گیا، بعدازاں میدان کی صورتحال بہتر ہونے پر کھلاڑی واپس میدان میں آئے اور کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 208 رنز بناسکی ، بھارت نے میچ 11 رنز سے جیت کر چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔