Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزسابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسدقیصر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔
دورانِ سماعت وکیل عائشہ خالد نے اسدقیصر کی درخواست استثنا دائر کی۔ عدالت میں اسدقیصر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا، جو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود آج سنائیں گے۔
واضح رہے کہ اسدقیصر کے خلاف توڑپھوڑ دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔