Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا اس بار حتمی احتجاج ناکام ہوا تو کیا ہوگا؟ شیر افضل مروت نے بری خبر دے دی

پی ٹی آئی کا اس بار حتمی احتجاج ناکام ہوا تو کیا ہوگا؟ شیر افضل مروت نے بری خبر دے دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس بار اگر حتمی احتجاج میں ہم ناکام ہوگئے تو پھر چھ ماہ تک ماحول نہیں بن سکے گا، پاکستان کے کسی بھی علاقے سے دو سے تین لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کے ذہن میں بٹھانا ہے کہ یہ فائنل احتجاج ہے، اس لیے تیاری کے ساتھ آنا ہے کیونکہ گرفتاری کے ساتھ کسی بھی طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہااکہ بنگلہ دیش میں تین لاکھ شہری باہر نکلے اور حکومت کا تختہ الٹ دیا، پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہمارے تین اہم رہنما ئو ں کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کرکے حکومت اپنا چہرہ دنیا کے سامنے لائی، عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ہے، دفعہ 144 کا جیل کے احاطے میں اطلاق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں، اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کو پریشان کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ لوگوں کو اس سے قبل تھانے، کچہری اور جیل سے ڈر لگتا تھا لیکن اب دو ڈھائی سالوں میں وہ ڈر ختم ہوگیا ہے، اب ہمیں ڈرانے کی کوشش میں حکومت خود ڈر جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔