Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزسرکاری ریسٹ ہا ئو سز نجی تحویل میں دینے کی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ

سرکاری ریسٹ ہا ئو سز نجی تحویل میں دینے کی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ

پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہا ئو سز نجی تحویل میں دینے کی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا ہے کہ نجی تحویل میں دیے گئے سرکاری ریسٹ ہاسز متعلقہ محکموں کو دیے جائیں گے، صوبائی کابینہ نے ریسٹ ہاسز متعلقہ محکموں کو واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹ ہاسز سے کوئی آمدن نہیں ہورہی تھی اس لیے سرکاری ریسٹ ہاسز آوٹ آف سروس کا فیصلہ واپس کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔