Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزلیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر مقرر

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) معظم اعجاز این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو 90 روز کے لیے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز اس سے قبل ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مشاورت سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اگست میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) کا چیئر پرسن مقرر کر دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو 4 برس کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔