Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانآسٹریلوی فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات

آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات

راولپنڈی(آئی پی ایس )چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔جی ایچ کیو آمد پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہداپر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ آسٹریلوی آرمی چیف کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی دی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بالخصوص عالمی اورعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امن واستحکام کے مشترکہ اہداف کیلئے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی وعالمی امن ، دفاع اور سلامتی میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب آسٹریلوی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل سائمن اسٹورٹ نے دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے مزید فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔