Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانعمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

لندن (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، تاہم ملکی سیاست میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں ہے، سنی سنائی باتوں پر تبصرہ نہیں کرسکتا، مظاہرے اور جلسے پی ٹی آئی کا حق ہے، اس سے ان کو نہیں روکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملا، دورہ برطانیہ پر نواز شریف سے ملاقات طے نہیں، لیکن ہو بھی جاتی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں جارہے ہیں، نومبر کے آخر میں سکھر اور 8 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریں گے، ہمارے جلسوں کے بعد ملین مارچ تو بس ایک نام رہ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کو اب خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔