Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانپاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز ، عاطف اکرام شیخ کاسی کے نائب صدر منتخب

پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز ، عاطف اکرام شیخ کاسی کے نائب صدر منتخب

اسلام آباد /سنگار پور (سب نیوز)پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز ،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کاسی)کے نائب صدر منتخب ہو گئے ۔عاطف اکرام شیخ کی بطور نائب صدرکاسی تقرری سنگاپور میں منعقدہ 38ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر عمل میں آئی ، انہیں دو سال کیلئے کاسی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام نے بطور نائب صدر سی اے سی سی آئی تعیناتی پر فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جیسے اہم ترین تجارتی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے ،بطور نائب صدر پاکستان اور ایشیا پیسفک ریجن کی بزنس کمیونٹی کے در میان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کروں گا۔ نومنتخب نائب صدر صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایشیا پیسفک ریجن پاکستان اور پوری دنیا کیلئے اہمیت کا حامل ،کنکٹیویٹی کے فروغ کیلئے کاسی فورم کردار ادا کر سکتا ہے، کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس کا نائب صدر منتخب ہونا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کااظہار ہے، اس کثیرالجہتی فورم میں متحرک کردار کرکے پاکستان کیلئے اقتصادی فوائد حاصل کرنیکی کوشش کرینگے ، کاسی میں مختلف ممالک کے رکن چیمبرز کیساتھ پاکستا ن کے تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔