Sunday, November 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سب نیوز ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے، وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔