Tuesday, July 1, 2025
ہومکالم وبلاگزکالمزخوبصورت شہر اسلام آباد اسموگ کی لپیٹ میں

خوبصورت شہر اسلام آباد اسموگ کی لپیٹ میں

تحریری امبرین علی

لاہور کی فضا تو آلودہ ہو ہی چکی ہے روز بروز لاہور سے مختلف خبریں سننے کو مل رہی ہیں اور اب لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے اور سموگ نے کچھ سالوں سے وہاں ایسے ڈیرے ڈال رکھے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی یہی وجہ ہے کہ وہاں مختلف بیماریاں بھی اسی رفتار سے جنم لے رہی ہیں لاہور کے شہریوں میں گلے کی بیماریاں ،سانس لینے میں دشواری،آنکھوں میں جلن عام سی بات ہو گئی ہے ۔

لاہور کا جائزہ تو لے لیا اب ذرا اسلام آباد پر نظر دوڑائیں تو اس خوبصورت شہر کو بھی اب نظر لگ چکی ہے کہاں نومبر کے شروع میں موسم کے چرچے ہوا کرتے تھے اور اب چرچے ہیں تو اسموگ کے۔اسموگ نے اسلام آباد کو اس قدر آلودہ کر دیا ہے کہ خوبصورت عمارتیں ،پہاڑ ،درخت سب کچھ دھندلا ہو گیا ہے۔آج جب میں اسلام آباد کے سب سے خوبصورت مقام ریڈزون سے گزر رہی تھی تو دیکھا دور تک میری نگاہ جاتے ہی سب دھندلا دلھائی دے رہا تھا ۔اور میں نےگلے میں تکلیف بھی محسوس کی پھر احساس ہوا کہ اب یہ وہ اسلام آباد نہیں کہ جب لاہوری آلودہ فضا کا بتاتے تھے ہم خوبصورت موسم کی تصاویر کھینچا کرتے تھے اب سب بدل گیا اور یہ شہر اب اسموگ میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ اسکے ساتھ جڑا راولپنڈی بھی اسموگ میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

اسموگ اب بہت بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے کیونکہ اسلام آباد میں بھی آلودگی اب بڑھتی ہی جا رہی ہے شہری کوڑا کرکٹ کو جلانے سے باز نہیں آ رہے کیونکہ وہ اس بات سے انجان ہیں کہ کوڑا جلانے کے بعد دھواں فضا کو کتنا آلودہ کر رہا ہے اسکے علاوہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں بھی اسکا سبب بن رہی ہیں اسلام آباد میں ان دنوں گلہ خراب زکام ،نزلہ،جسم میں درد،آنکھوں میں جلن ،یہ تمام بیماریاں معمول بن چکی ہیں ۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی اسموگ کے بڑھنے کی وجہ بارش کا نہ ہونا ہے ۔اکتوبر کا جائزہ لیں تو پورے اکتوبر میں شاذونادر ہی بارشیں ہوئی ہیں جسکی وجہ سے فضا مکمل آلودہ ہو چکی ہے ۔محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بتائی ہے،جو سموگ اور آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔اسموگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یہ موسم سرما کی پہلی بارش بھی ہو گی۔میانوالی، خوشاب،سرگودھا،گجرات،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہوراورسیالکوٹ میں تیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیادہ تراضلاع میں بھی مطلع ابرآلود رہے گا اورمختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ممکن ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ یہ تمام تبدیلیاں موسم کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

دوسری جانب مظفرآباد اور گردونواح میں بارش جبکہ بالائی نیلم اور مکڑا پر برف بری کا سسلسلہ
شروع ہوگیا ہے۔اس بارش سے جہاں اسموگ کا خاتمہ ہو گئی وہیں وائرل انفیکشنز میں بھی کمی آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔