اسلام آبا(آئی پی ایس) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔
صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسی طرح سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چودھری تنویر مدمقابل ہیں۔