Monday, November 4, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت

وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے، انشا اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے، پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے معاون برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری قومی صحت کو حالیہ انسداد پولیو مہم کیدوران ملک میں پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے اور امیونیٹی گیپ کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔