Monday, November 4, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم

بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم

اسلام آباد: جموں کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکو 77 سال ہو گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔پاکستان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔