Sunday, November 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزاگلا امریکی صدر کون ہوگا؟ اہم امریکی اداروں نے پیشگوئی کردی

اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟ اہم امریکی اداروں نے پیشگوئی کردی

واشنگٹن ؛ امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے حوالے سے عام امریکی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس کے آئندہ صدر پر ٹکی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مختلف سرویز بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔

صدارتی انتخابات کے اس اہم مرحلے پر امریکا کے 5 اہم اداروں کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدمقابل کاملا ہیرس کے شکست دیکر ایک بار پھر صدر منتخب ہو جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سخت مقابلے کا امکان ہے، ایک امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا امکان 51 فیصد ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جیت کی امید کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بطور ان کی مدمقابل کاملا ہیریس مقبولیت روبہ زوال ہے۔ شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کاملا ہیریس کی پوزیشن بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کاملا پیرس کی کامیانی کے 48 فیصد امکان کے مقابلے میں 4 فیصد کی برتری کے ساتھ فتح کے 52 فیصد امکان کے ساتھ میدان میں ہیں۔ جب کہ ایک اور میڈیا رپورٹ میں اس امکان کو 54 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔

دعوی کیا گیا ہے کہ کاملا ہیریس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2016 میں بھی ہلیری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔