اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
شوکاز نوٹس زین قریشی، ریاض فتیانہ، اسلم گھمن، مقداد علی خان کو جاری کیے گئے ۔ شوکاز نوٹسز میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ بتایا جائے جان بوجھ کر رابطے کیوں منقطع کئے ۔ 7 روز میں تسلی بخش جواب نہ دیا تو ارکان کو پارٹی رکنیت سے فارغ کر دیا جائے گا۔
نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پرجاری ہوئے، پارٹی ہدایت کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا۔