اسلام آباد (سب نیوز)ایوان بالا اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری میں 65ووٹ حق میں جبکہ صرف چار ووٹ خلاف گئے، پی ٹی آئی کا کوئی رکن منحرف نہ ہوا، بلوچستان نیشنل پارٹی نے حکومتی ترامیم کی حمایت کردی،پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف کی ترامیم کی مخالفت نہیں کی ۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم اور ڈاکٹر زرقا نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا نہ ہی سینیٹ آئے ،سباق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا،بی این پی مینگل کے دو اراکین قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
26ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی کی طرف سے ترمیم شدہ شقیں 2،3،4اور 5متفقہ طور پر منظور ہوئیں ،حق میں دو تہائی سے زائد 65 ارکان جبکہ مخالفت میں کسی نے رائے ظاہر نہیں کی ،سینیٹ نے ربا کے خاتمے کی ترمیم اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے سینیٹرز آئینی ترمیم کے عمل سے چلے گئے ۔
سب نیوز لائیو، چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری،پی ٹی آئی کا کوئی رکن منحرف نہ ہوا، کس کس نے حمایت میں ووٹ ڈالا،تفصیلات سامنے آ گئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
