ہومپاکستانمشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، بلاول بھٹو کی اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت

مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، بلاول بھٹو کی اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی ترامیم سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف بھی دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔