ہومپاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا 11اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعوی

چھبیسویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا 11اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعوی

اسلام آباد (آئی پی ایس )چھبیسویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا 11اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعوی،اراکین میں 2سینیٹرز اور9ارکان قومی اسمبلی شامل ،اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ،پارٹی ذرائع کے مطابق زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہمارے 10سے 11ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم بائیکاٹ کریں گے۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ پانچ افراد علامتی طور پر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2سینیٹرز اور 9ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہوپا رہا اور قیادت کوکوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دو سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ جن اراکین سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ان میں زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں جبکہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا سہروردی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔