Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ تریننئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب 25 اکتوبر کو ہوگی

نئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب 25 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیف جسٹس کے حلف برداری کی تقریب 25اکتوبر کو ایوان صدر میں ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف، اعلی عدلیہ کے ججز، وفاقی وزرا سمیت دیگرشخصیات شرکت کرے گی جبکہ صدر آصف زرداری نئے چیف جسٹس پاکستان سے حلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے حلف برداری کی تقریب 25 اکتوبر کو ہوگی،صدر آصف زرداری ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس پاکستان سے حلف لینگے۔
وفاقی حکومت نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف، اعلی عدلیہ کے ججز ،وفاقی وزرا سمیت دیگرشخصیات شرکت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔