Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر کردیا

وزیراعظم نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے نادر شفیع ڈار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا ڈی جی مقرر کردیا۔نادر شفیع ڈار کے بطور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 سال کے لیے ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور اس عہدے کے لیے قائم مقام ڈی جی نادرشفیع ڈار سمیت 11 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے تھے۔ڈی جی سی اے اے کا تقرر 3 سال کے لیے ہوتا ہے، نئے ڈی جی سی اے اے کے لیے برطانیہ اوریورپ میں پاکستانی ائرلائنز کی پروازوں کی بحالی بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔