اسلام آباد (سب نیوز )ایوان صدر میں بڑی سیاسی بیٹھک،زرداری،نواز کی شرکت،مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری ، نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیمی سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے حکومت قیادت کو پھر آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش کااظہارکیا گیا۔
ایوان صدر میں بڑی سیاسی بیٹھک،زرداری،نواز ،فضل الرحمان کی شرکت،آئینی پیکچ پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
