ہومبریکنگ نیوزہمیشہ سیاست میں فساد برپا کیا، پی ٹی آئی احتجاج میں صبر کا مظاہرہ کرے: عرفان صدیقی

ہمیشہ سیاست میں فساد برپا کیا، پی ٹی آئی احتجاج میں صبر کا مظاہرہ کرے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سیاست میں فساد برپا کیا، احتجاج کے معاملے میں صبر کا مظاہرہ کرے۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ شاید بڑی خبر کے منتظر تھے مگر کوئی بڑی خبر نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان سے میری ملاقات غیر سیاسی تھی،

مولانا فضل الرحمان سے دو تہائی سے زیادہ کے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو امیر بننے کی مبارکباد دینے آیا تھا، آئینی ترمیم پر مولانا کا موقف وہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، مولانا چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم میں کوئی ایسی چیز نہ ہو جو آئین سے متصادم ہو۔عرفان صدیقی نے کہا کہ آنے والے دو ہفتوں کے اندر معاملات بہتر ہوجائیں گے، بنیادی نکات پر نہیں چند ذیلی نکات پر مولانا کو اعتراض ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔