ہومبریکنگ نیوزمعیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی

معیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور حکومت معیشت، سوسائٹی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کر رہی ہے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹلائزیشن اور ای گورننس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔وزیرمملکت آئی ٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے مابین آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات میں اضافہ اہم ہے،

پاکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اقدامات جاری ہیں، سوسائٹی، معیشت اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، موجودہ حکومت پاکستان کو کیش لیس اکانومی میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس فروغ پائے، ایتھوپیا پاکستان کے آئی سی ٹی کے میدان میں تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان ایتھوپیا کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔