اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر کالعدم قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کا کیس جسٹس طارق محمود جہانگیری ہی سنیں گے، شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
شعیب شاہین ، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی ہے خلاف درخواستیں دائر کی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیاجائے گا ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر کالعدم قرار دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔