Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1058 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 549 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 23 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.13 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے کا ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔