لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کی ہدایت کہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی جائے تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے، تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری حکام اور اداروں کو تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔
تمام نجی سوسائٹیوں کے علاوہ حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم،غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے، عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کےلئے کوئی رو رعایت نہیں ،
واضح رہے رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی میں کمسن بچی پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی ،حادثہ مین ہول کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔