Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترامیم: بلاول کی چند گھنٹوں میں فضل الرحمان سے دوسری ملاقات

آئینی ترامیم: بلاول کی چند گھنٹوں میں فضل الرحمان سے دوسری ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چند گھنٹوں میں ہی دوبارہ ملاقات کیلئے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جا پہنچے، بلاول نے یہ ملاقات وزیراعظم سے ملنے کے بعد کی ہے۔بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں ان کا استقبال جے یو آئی سربراہ نے پرتپاک انداز سے کیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں سید خورشید شاہ، انجنیئر نوید قمر، میئر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضی، میر عثمان بادینی، مولانا مصباح الدین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

لیکن اس سے قبل وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے پہلے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت اور حمایت کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔