Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ تریناٹلی میں یوروکپ کی فتح کا جشن، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی

اٹلی میں یوروکپ کی فتح کا جشن، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی

روم، اٹلی میں یوروکپ کی فتح پر شاندار جشن منایا گیا جس میں آتش بازی اور موسیقی کا انتظام کیا گیا تھا تاہم اس دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں سڑکوں پر رقص، موسیقی اور آتش بازی سے جشن کا سما ہے۔ یوروکپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دینے کے بعد چیمپئن بننے کی خوشی سے اٹلی کا ہر شہری سرشار ہے۔آتش بازی کے دوران بارودی مواد سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹاخہ ہاتھ میں ہی پھٹ جانے کی وجہ سے ایک نوجوان کی تین انگلیاں جڑ سے اکھڑ گئیں جب کہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔میلان پولیس کا کہنا ہے کہ اسپائیڈر مین کا لباس پہنے مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ مقتول کا بھانجا شدید زخمی ہوگیا۔ اسی طرح جشن کی ریلی میں تیز رفتاری کے باعث کار حادثے میں 20 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔واضح رہے کہ لندن میں یوروکپ فٹبال میچ کے فائنل میں اٹلی نے پینالٹی شوٹ پر 3 کے مقابلے میں 2 گول سے انگلینڈ کو شکست دیدی تھی جب کہ ٹورنامنٹ میں اٹلی 33 میچوں میں بھی ناقابل شکست رہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔