نئی دہلی ،بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے38افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے بھارتی ریاست راجستھان اور اتر پردیش میں یہ افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس افسر آنند سری واستوا کے مطابق راجستھان میں واقع امبر نامی قلعے کے قریب 11افراد سیلفی لینے کے دوران جبکہ ایک دیگر علاقے میں بھی 9 افرادآسمانی بجلی گرنے سے ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں جون تا ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جن میں قدرتی آفات اور حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے دوسری جانب ریاست اتر پردیش میں بھی آسمانی بجلی گرناے کے واقعات پیش آئے جن میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔جنوبی ایشیا میں جون تا ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جن میں قدرتی آفات اور حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے38افراد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
