واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا میں عالمی شہرت یافتہ اور تسلیم شدہ ماہر نجومی نوسٹراڈیمس کی حیثیت رکھنے والے ایلن لِچٹمین نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے متعلق پیشن گوئی کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلن لچٹ مین نے مستقبل کے صدر کی پیشن گوئی کے لیے اپنے تاریخی انڈیکس ماڈل کو استعمال کیا ہے جسے وہ “وائٹ ہاؤس کی چابیاں” کہتے ہیں۔ جس کے لیے ذریعے وہ پچھلے 10 میں 9 انتخابات کی درست پیشن گوئی کرچکے ہیں۔
امریکی مستند ماہر نجومی ایلن لچٹ مین نے 2024 کی صدارتی دوڑ میں کامایب ہونے والے امیدوار کے بارے اپنی حتمی پیشن گوئی کردی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق 77 سالہ ایلن لچٹ مین نے کہا کہ جولائی میں جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار بن والی کملا ہیرس اپنے سخت ترین حریف ،ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیدیں گی۔
ماہر نجومی نے بتایا کہ ان کے پیشن گوئی کے تاریخی انڈیکس ماڈل “وائٹ ہاؤس کی چابیوں” کی تعداد 13 ہے جن میں سے 8 ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے حق میں ہیں جب کہ صرف 3 ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔
کملا ہیرس یا ٹرمپ؛ صدارتی الیکشن کی درست ترین پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے بتا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
