اسلام آباد (نیٹ نیوز ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی تمام پارٹیوں سے مشاورت کرے گی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ خوش آئند بات ہے تمام جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں، نوازشریف کی طرف سے بھی مذاکرات کے حوالے سے بیان آیا تھا۔
اے پی سی کیلئے کمیٹی بنا دی، آنیوالے دنوں میں اچھی خبر ملے گی: محمود اچکزئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔