Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے درآمدی کارگو موخر کردیے، اوگرا

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے درآمدی کارگو موخر کردیے، اوگرا

اسلام آباد (سب نیوز )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے مسائل متعلق غور کرکے اہم فیصلے کیے گئے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو موخر کر دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اکتوبر میں تین کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا، جب کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے۔ اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ جو کارگو پہلے ہی آ چکا اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا، جو ستمبر کے آخر تک فروخت کے لئے دستیاب نہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔