Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے

ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے

واشنگٹن: ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کااظہارکیا۔ان کاکہنا تھا کہ وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بعد ازاں ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزیدمستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکاتعلقات دونوں ممالک اورخطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ، پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔

یاد رہے کہ ٹام سوازی سے پہلے شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی سربراہ تھیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔