ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا خوف و ہراس پھیلانیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈائون، سوشل میڈیا پر اسلحہ و ایمونیشن کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کا خوف و ہراس پھیلانیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈائون، سوشل میڈیا پر اسلحہ و ایمونیشن کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کا سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون، سوشل میڈیا پر اسلحہ و ایمونیشن کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ معاشرے کا امن و سکون تباہ کرنے والے عناصر کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ،ایسے عناصر خلاف کارروائیوں مقصد حوصلہ شکنی کے ساتھ شہریوں میں پائی جانے والی خوف و ہراس فضا کو دور کرنا ہے،اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم ایسے عناصر کو مسلسل واچ کررہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔