ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پروفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پربارش اور طوفان کے باعث کچرے، سیوریج اور نالوں کے پانی کومکمل طور پر صاف کرکے کلیئر کردیا گیا

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پروفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پربارش اور طوفان کے باعث کچرے، سیوریج اور نالوں کے پانی کومکمل طور پر صاف کرکے کلیئر کردیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)شعبہ سینی ٹیشن ،سٹی سیوریج اور دیگر شعبوں کی ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں، سڑکوں ،گلیوں اوردیگر مقامات سے بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کے کچرے، سیوریج اور نالوں کے پانی کومکمل طور پر صاف کرکے کلیئر کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کی ہدایت پر سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن، سٹی سیوریج اور دیگر شعبوں کی ٹیموں نے صبح آٹھ بجے سے ہی شہر کو بارش سے گرنے والے درختوں کے کچرے، سیوریج/ ڈرینیج کے پانی سے اہم شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں کو کلیر کرنے کے لیے کام شروع کردیاتھا۔ اس حوالے سے ابھی تک 99فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ سینٹیشن سٹاف، آفیسرز اور سٹی سیورج سٹاف اپنے اپنے دفتروں میں ہمہ وقت لوگوں کی شکایات کا ازالہ اور اپنے کام کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے سی ڈی اے سنیٹیشن، سٹی سیوریج اور تمام متعلقہ ادارے فعال ہو جائیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو کسی بھی مسئلے سے بچانے کیلئے سینیٹیشن سٹاف اور سٹی سیوریج سٹاف 8 بجے سے ہی ہر جگہ موجود ہوں گے تاکہ سڑکوں پر سیورج اور ڈرینج ہولز کی صفائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ شعبہ سٹریٹ لائٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بھی تمام سٹریٹ لائٹس بحال رہنی چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی جگہ پر بھی کوئی ننگی تار نظر نہ آئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔