ہومبریکنگ نیوزسائبر کرائم کیس؛ اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

سائبر کرائم کیس؛ اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور( نیوز ڈیسک) سیشن کورٹ نے سائبر کرائم کے مقدمے میں اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت، ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔

میاں علی اشفاق نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، ایف آئی اے کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں۔ اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی لہٰذا عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔