ہومپاکستانعمران خان نے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان نے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے فوجی تحویل میں نہ دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا جبکہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم کی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔