ہومپاکستانوزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں ، مذاکرات کو لیڈ کریں، چیئرمین سینیٹ

وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں ، مذاکرات کو لیڈ کریں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹیم کے کپتان ہیں، فرنٹ فٹ پر آئیں اور قومی معاملات پر مذاکرات کو لیڈ کریں۔ پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کی طرف آنا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر بات چیت ہو رہی ہے تو اچھی بات ہے، سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر وزیراعظم کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔ ملک مشکلات میں گھرا ہو تو سب کو متحد ہونا چاہئے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اور جلاوطنی میں بھی ہمیشہ مذاکرات کئے، نوازشریف سے مذاکرات اور میثاق جمہوریت پر دستخط کئے، ملک کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہئے۔

مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ان سے دیرینہ وابستگی ہے، چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔