اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دی ڈپلومیٹ جریدے میں شائع مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جریدے نے آرٹیکل میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین سے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر ایسے حملے کامیاب نہیں ہوں گے۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط اور گمراہ کن ہے جو پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل میں دورے اور دہشت گردی کے واقعات کے درمیان گمراہ کن ربط کی کوشش کی گئی۔