Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانکراچی میں طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط مون سون سسٹم منڈلانے لگا

کراچی میں طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط مون سون سسٹم منڈلانے لگا

کراچی(آئی پی ایس ) ایک طوفان کا خطرہ ٹلنے کے بعد، محکمہ موسمیات نے ایک نئے مضبوط مون سون سسٹم کے خطرے کا اشارہ دیا ہے، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو شدید ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دبا وشدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثرانداز ہوگا اور آئندہ تین سے چار روز میں مشرقی سندھ پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔تاہم، کراچی اور سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی موجودہ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔ اس دوران سمندری طوفان اسنی کراچی سے دور ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اب بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلومیٹر دور ہے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب آ رہا ہے۔ طوفان اورماڑہ سے 180 کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا اور سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، ساحل سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔