Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزکابینہ اجلاس میں ترمیم کی منظوری کے بعد پی ڈبلیو ڈی فوری غیر فعال

کابینہ اجلاس میں ترمیم کی منظوری کے بعد پی ڈبلیو ڈی فوری غیر فعال

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی سے متعلق ترمیمی بل کو منظوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے رولز آف آف بزنس 1973ء میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ فوری غیر فعال ہو گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کا ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کو بھی منظور کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جون میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پی ڈبلیو ڈی کیا ہے؟
وزارت ہاؤسنگ کے ریکارڈ کے مطابق، پی ڈبلیو ڈی کا ادارہ قیام پاکستان سے تقریباً ایک صدی قبل لارڈ ڈلہوزی نے 1854ء میں قائم کیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد 1947ء میں اس ادارے کا نیا نام پاک پی ڈبلیو ڈی رکھا گیا اور اس ادارے کو مہاجرین کے لیے رہائشیں اور ملک بھر کی سڑکوں اور بلڈنگز کی تعمیر کا کام دیا گیا۔
آزادی کے 20 سال بعد یعنی اگست 1967ء میں اسلام آباد کو پاکستان کا وفاقی دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ ہی پی ڈبلیو ڈی کے 2 ڈویژنز کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا اور انہیں اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی رہائشیں اور وفاقی سیکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر کا کام سونپا گیا۔
پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر، سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن آف پا کستان سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کا کام کرتا ہے، اس محکمے میں 6610 ملازمین کام کر رہے ہیں۔
پی ڈبلیو ڈی تعمیرات کے علاوہ تحقیقاتی اداروں نیب اور ایف آئی اے کو انکوائریوں میں تکنیکی معاونت جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر کی تصدیق میں بھی مدد کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔