مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو فوری طور پر ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی کی شناخت کے بعد ایک انتباہی پیغام جاری کیا ہے، جس میں صارفین کو فوری طور پر اپنے کمپیوٹرز میں ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس پیغام میں “پرنٹ نائٹ میئر” نامی اس خامی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جس کے زریعے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے ہروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکاونٹس بناسکتے ہیں۔یہ سیکیورٹی تھریٹ ونڈوز کے تمام سپورٹڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ ان اپ ڈیٹس کو فوری پر انسٹال کرلیں۔اس سے قبل یکم جولائی کو مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی سے آگاہ ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، اب اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کو اب جاری کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کی فوری ایمرجنسی ونڈوز فوری اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
