ہومپاکستانآزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی، علی امین گنڈا پور

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ،آزاد کشمیر الیکشن ، پارٹی کی مہم تیز کرنے اور وزیراعظم عمران خان کے دوروں کے حوالے سے مشاورت، تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں میں پارٹی پوزیشن پر وزیر امور کشمیر کو بریف کیا

وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ میں نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی قیادت پر اعتماد کر چکے ہیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی،پیپلزپارٹی ن لیگ نے آزاد کشمیر میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا، آزاد کشمیر کے لوگ ن لیگ پیپلز پارٹی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، بلاول بھٹو اور مریم آزاد کشمیر میں پارٹی کی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، 25 جولائی کو آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا صفایا ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف پر قائم ہے، بلاول بھٹو اور مریم کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں اس لیے مسئلہ کشمیر جیسے حساس تنازعہ پر سیاست چمکا رہے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان خود کو کشمیریوں کا سفیر کہتے ہیں، عمران خان نے کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کی حیثیت سے پوری دنیا میں بھرپور انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی قیادت کی بہترین حکمت عملی سے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط قوت بن چکی ہے، 25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، 25 جولائی کو مریم نواز اور بلاول کو سمجھ لگ جائے گی کہ سیاست گڈی گڈے کا کھیل نہیں، آزاد کشمیر کے لوگ عمران خان کے دورے کے منتظر ہیں، عمران خان کا آزاد کشمیر میں تاریخ ساز استقبال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔