ہومپاکستانپاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سیکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار کا دعویٰ

پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سیکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار کا دعویٰ

لندن(آئی پی ایس ) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ 2ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی، پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لندن میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جسٹس(ر)ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہرگزارتا ہوں،لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاوں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔