ہوماسلام آبادای ڈی پمز ڈاکٹر عمران سکندر کی ہدایات پر پمز ہسپتال میں معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خصوصی انتظامات

ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران سکندر کی ہدایات پر پمز ہسپتال میں معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خصوصی انتظامات


اسلام آباد ( سب نیوز)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ترجمان ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے حالیہ موسم کے پیش نظر شہریوں سے مضر صحت کھانا کھانے اور دیگر مشروبات میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
کھانے پینے میں احتیاط نہ برتنے سے شہری تیزی سے معدے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا ہے کہ ای ڈی پمز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کی ہدایات پر پمز ہسپتال انتظامیہ نے معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔
موسم میں نمی کے باعث اور شہریوں کے طرف سے احتیاط نہ برتنے کی وجہ سے معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں کی میں اصافہ ہوا ہے پمز ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 350 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ موسم کے پیش نظر شہریوں مضر صحت کھانے اور دیگر مشروبات کے استعمال نے میں احتیاط کریں۔کھانے پینے میں احتیاط نہ برتنے سے شہری تیزی سے معدے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔شہری دودھ سے بنی غیر معیاری اشیاء کے استعمال میں بھی احتیاط کریں ۔
شہریوں سے اپیل ہے وہ پینے کیلئے صاف پانی کا استعمال کریں،آلودہ پانی کے استعمال سے ہیضہ کی بیماری کا خطرہ رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کی ہدایت پر ہسپتال کا تمام عملہ الرٹ ہے،ہسپتال میں شہریوں کیلئے تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔