ہومتازہ ترینٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو ’امریکی علاقہ‘ قرار دینے کا اعلان

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو ’امریکی علاقہ‘ قرار دینے کا اعلان

واشنگٹن:(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران ایک بار پھر ایران اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے رہا ہوں۔‘
ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو ’کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہیے اور خبردار کیا کہ ایسا ہونے کی صورت میں بہت برے نتائج سامنے آئیں گے۔‘
ٹرمپ کے یہ نئے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ نے حالیہ دنوں میں ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ خطے میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی موجود ہیں۔
واشنگٹن پیر کو ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تفصیلات جاری کرنے والا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں ایران کے بڑے تجارتی شراکت دار، جن میں چین بھی شامل ہے، آ سکتے ہیں۔
آبنائے ہرمز ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی کا ایک اہم مرکز بنی ہوئی ہے اور اس آبی گزرگاہ سے تیل بردار بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔