راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جاری 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب کے پراسیکیوٹر مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے جبکہ وکلاء صفائی نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح مکمل کریں گے۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور 34 گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں اور جرح بھی مکمل ہو چکی۔
نیب نے ریفرنس کے مزید گواہان کو ترک کر دیا جبکہ آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح ہونا باقی ہے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مراحل میں داخل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
