لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب پولیس نے 9مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے 9مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور 4500میں سے بقایا 1400 ملزمان کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مفر ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی جبکہ فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔ذائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی 9مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
لاہور پولیس کا نومئی کے مفرور ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
