اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے عبدالرحمان کانجو کی رکنیت بحال کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن نے این اے81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم ناہرا ، پی پی 133 سے ممبرپنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد اور این اے154 لودھراں سے عبدالرحمان کانجو کی رکنیت بحال کر دی گئی ۔
